![]() |
کابل: سابق افغان وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا کہ امریکا کی شکست قریب ہے۔ افغانستان میں تمام جماعتوں پر مشتمل حکومت بنائی جائے۔سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے عیدالاضحی پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان میں روس کے بعد اب ایک اور فتح کا سورج طلوع ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی شکست دیکھ کر اب مفاہمت کی باتیں کررہا ہے۔ امریکی فوج تھک چکی ہے اور مزید لڑنے کے قابل نہیں۔گلبدین حکمت یار نے کہا کہ غیرملکی فوج کی موجودگی میں افغانستان میں امن ممکن نہیں۔ گلبدین حکمت یار نے مطالبہ کیا کہ قیام امن کے لیے امریکا اور نیٹو فوج بغیرکسی شرط کے فوری طور پر افغانستان سے نکل جائے۔ پیغام میں گلبدین حکمت یار نے افغان عوام سے ملک کی سالمیت اوراستحکام کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
Shortlink: