امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، حملوں پر احتجاج
November 20, 2008
پاکستان میں متعین امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کو جمعرات کی دوپہر دفتر خارجہ طلب کرکے بنوں میںامریکی میزائیل حملے پر سخت احتجاج کیا گیا۔ امریکی سفیر جب دفتر خارجہ پہنچیں تو سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے انھیں احتجاجی مراسلہ دیا۔ جس میں پاکستانی علاقے پر امریکی حملے کی مذمت کی گئی اور پاکستانی حکومت کی جانب سے اس پر باضابطہ احتجاج کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے امریکی سفیر پر واضح کیا کہ پاکستانی علاقوں پر امریکی میزائیل حملے پاکستان کی سلمیت کے خلاف ہیں اور ان حملوں سے پاکستانی عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ وہ پاکستانی حکومت اور عوام کی تشویش سے امریکی حکومت کو آگاہ کردینگی۔


