اوباما افغانستان پہنچ گئے

امریکا کے صدارتی امیدوار بارک اوباما کویت کے دورے کے بعد افغانستان پہنچ گئے۔ ڈیموکریٹک جماعت کے صدارتی امیدوار بارک اوباما کویت سے کابل پہنچے ہیں۔ بارک اوباما متوقع طور پر افغان صدر حامد کرزئی اور امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ بارک اوباما نے کویت روانگی سے پہلے صحافیوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ وہ عراق اور افغانستان کے دورے میں امریکی فوجیوں کو بہادری پر خراج تحسین پیش کریں گے۔ بارک اوباما افغانستان کو القاعدہ کا اصل گڑھ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملے کے ملزمان افغانستان میں ہیں۔

Shortlink: