ایرانی ایٹمی پروگرام کی تحقیقات اختتام پر ہیں،البرادی

ایرانی ایٹمی پروگرام کی تحقیقات اختتام پر ہیں،البرادی #1

ویانا: بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے تحقیقات اختتام کے قریب ہیں۔ویانا میں آئی اے ای اے کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے البرادی نے کہا کہ اس بات کا شدید خدشہ پایا جاتا ہے کہ تہران ایٹم بم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔اجلاس میں تہران سے جلد ازجلد یورینیم افزودگی کے چھپائے گئے پلانٹ کی نشاندہی کی قرارداد بھی پیش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی مواد کی تصدیق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم دیگر ایشوز پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

Shortlink: