ایران اوباما کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد نہ کرے، جرمنی

برلن: جرمنی نے ایران سے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد نہ کرے جبکہ جرمنی نے ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے لئے سفارت کاروں کو بہتر ین حل قرار دیا ہے۔یہ بات جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹنمئیر نے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب میں کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میر ے خیال میں ہمارے لئے یہ وقت ہے کہ ایران اور اس کی قیادت پر زور دیا جائے کہ وہ صدر باراک اوباما کے اس ہاتھ کو مسترد نہ کرے انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے ے حل کے لئے سفارت کارں کا واحد راستہ ہے۔

Shortlink: