باراک اوباما اسلام مخالف پالیسیاں ترک نہیں کریں گے،الظواہری

November 20, 2008

باراک اوباما اسلام مخالف پالیسیاں ترک نہیں کریں گے،الظواہری #1

دبئی: القاعدہ کے سینیئر رہنما ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ باراک اوباما گوروں کے غلام ہیں،وہ صدر بش کی اسلام مخالف پالیسیاں ترک نہیں کریں گے۔نومنتخب امریکی صدر کے بارے میں اپنے پہلے تبصرے میں ایمن الظواہری نے باراک اوباما کے بارے میں اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ مسلمانوں کے لیے ہمدردانہ پالیسیاں اپنائیں گے۔الظواہری کا کہنا تھا کہ اوباما کوافریقی امریکن مسلمانوں کی طرح قابل عزت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان باپ کی اولاد ہونے کے باوجود اوباما نے صرف اقتدارکی خاطر خود کو یہودیوں کے قریب کر لیا۔الظواہری نے القاعدہ کے جنگجوؤں کے نام پیغام میں کہا کہ امریکا میں صرف چہرہ بدلا ہے پالیسیاں نہیں۔اس لیے وہ اپنا جہاد جاری رکھیں۔ادھر وہائٹ ہاؤس کے ترجمان ڈانا پرینو نے الظواہری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ رہ نما کا بیان غیر منطقی اور مفروضوں پر مبنی ہے۔