![]() |
واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سے 3.6 بلین ڈالر افغانستان ،پاکستان اور عراق کو فراہم کئے جائیں گے ۔سینیٹ غیر ملکی آپریشن سے متعلق سب کمیٹی سے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ 2011 کے مالی سال کے بجٹ میں وزارت خارجہ اور یو ایس ایڈ پروگرام کے لئے 52,8بلین ڈالر کی درخواست کی ہے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 4.9 بین ڈالر زائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی سے نمٹنے ،ملک کی معاشی ترقی کے فروغ ،جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے اور پاکستانی عوام کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات کے قیام کے لئے بجٹ میں 3.2 بین ڈالر کی درخواست کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ کئی چیلنجز کا بھی سامنا ہے امریکا کو یہ سرمایہ کاری کرنا ہوگی ۔
Shortlink: