برطانیہ: ایئرپورٹ پرمسلم خواتین کا اسکیننگ سے انکار

برطانیہ: ایئرپورٹ پرمسلم خواتین کا اسکیننگ سے انکار #1

لندن: برطانیہ سے پاکستان آنے والی دو مسلمان خواتین نے باڈی اسکیننگ سے انکار کردیا، ائیرپورٹ عملے نے خواتین کو طیارہ میں سوار ہونے سے روک دیا۔ مانچسٹر ائیرپورٹ کے ترجمان کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنے والی دو خواتین نے ائیر پورٹ پر باڈی اسکیننگ کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد انہیں ہدایات کے مطابق طیارہ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ائیرپورٹ ٹرمینل ٹو پر مسلمان خواتین نے باڈی اسکیننگ سے انکار کی دینی اور طبی وجوہات ظاہر کیں۔ خواتین نے پی آئی اے پر ٹکٹس کے ہرجانے کا فیصلہ کیا ہے۔ متنازع باڈی اسکیننگ مشین کی تنصیب کے بعد مانچسٹر ائیرپورٹ پر یہ پہلا واقعہ ہے جس میں مسافروں نے باڈی اسکیننگ سے انکار کیا ہے۔

Shortlink: