بغداد سے اغواہونے والے امریکی ٹھیکیدارکی ویڈیومنظرعام پرآگئی
February 7, 2010
![]() |
بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد سے اغواکیے گئے امریکی ٹھیکیدارکی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔انٹرنیٹ پرجاری کی گئی دو منٹ کی ویڈیو میں مغوی عیسیٰ سلومی نے اغواکاروں کے مطالبات پڑھ کرسنائے ۔جس میں اس کی رہائی کے بدلے امریکی جیلوں میں قیداسلامی گروپ لیگ آف رائٹس کے کارکنوں کی رہائی اورنہتے عراقی شہریوں کو ہلاک کرنے پر بدنام زمانہ بلیک واٹرکے اہلکاروں کو سزائیں دینے کے مطالبات کئے گئے۔مغوی نے اپنے اہل خانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہے اوراغواکار اس کے ساتھ اچھا سلوک کررہے ہیں۔گزشتہ روز پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا تھا کہ عراقی نژاد امریکی ٹھیکے دار عیسیٰ سلومی 23جنوری سے لاپتہ ہے۔



