بھارتی سیاستدانوں نے مدد کی، گرفتار دہشتگرد
February 5, 2010
![]() |
نئی دہلی: انڈین مجاہدین نامی تنظیم کے گرفتار عسکریت پسند نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیر، رکن پارلیمنٹ اور ایک سیاستدان نے اس کی سرگرمیوں میں مدد کی۔گرفتار عسکریت پسند شہزاد عالم کے انکشافات نے بھارت میں تہلکہ مچادیا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شہزاد عالم نے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو تفتیش کے دوران بتایا کہ اسے دہلی کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ نے مالی امداد دی اور پناہ فراہم کی۔شہزاد عالم نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ صوبے بہار کے ایک سابق جونیئر وزیر اور ممبئی کے ایک ممتاز سیاستدان نے بھی اس کی مدد کی اور اسے گرفتاری سے بچایا۔ پولیس نے سابق رکن پارلیمنٹ کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے تفتیش کے لئے طلب کیا جاسکتا ہے۔ شہزاد عالم کو دہلی بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اخبار نے حیرت انگیز طور پر اس خبر کے ساتھ حافظ سعید کی تصویر شائع کی ہے۔



