بھارت اور افغانستان کاخطے میں دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنے کا عزم

بھارت اور افغانستان کاخطے میں دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنے کا عزم #1

نئی دہلی : بھارت اور افغانستان نے خطے میں دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کیے جائیں۔افغان وزیر خارجہ زلمے رسول کے پہلے دورہ بھارت کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ جسے شکست دینے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم دہراتے ہیں۔ جاری کردہ مشترکا بیان کے مطابق افغان وزیر خارجہ زلمے رسول کی بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا اور وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقاتوں میں تجارت اور دہشت گردی سمیت دیگر دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔ کرشنا اور رسول کی ملاقات میں جنگ زدہ افغانستان کو وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان تجارت کا مرکز بنانے کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔ ساتھ ہی افغانستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں میں حملوں میں ملوث دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کے ٹھکانے ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

Shortlink: