بینظیرقتل کیس کی تحقیقات مکمل

نیویارک: بینظیر قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔ کمیشن اکتیس مارچ تک رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پیش کرے گا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے ترجمان نے نیویارک میں میڈیا بریفنگ میں کہا اقوام متحدہ کے کمیشن نے بینظیر قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان کا آخری تین روزہ دورہ مکمل کرلیا ہے۔اس دوران کمیشن کے اراکین نے صدر آصف علی زرداری ،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینئر حکومتی اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کمیشن اکتیس مارچ کی ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل ہی رپورٹ سیکرٹری جنرل کو پیش کردے گا۔

Shortlink: