ترکی: عدالت نے سابق نیول اور سابق ائیرفورس چیف کو رہا کردیا

ترکی: عدالت نے سابق نیول اور سابق ائیرفورس چیف کو رہا کردیا #1

استنبول:ترکی کی عدالت نے سابق نیول اور سابق ایرفورس چیف پر فرد جرم عائد کیے بغیر رہا کردیا۔ان پر حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔استنبول کی عدالت میں2003 میں وزیراعظم طیب اردگان کی حکومت کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزام میں فضائیہ اور بحریہ کے سابق سربراہوں سمیت 20موجودہ اورسابق سینئر فوجی حکام پر قائم مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل اوزدین اورفضائیہ کے سابق سرابراہ جنرل ابراہیم فرتینا پر کوئی بھی الزام لگائے بغیر رہا کردیا۔دونوں کی رہائی ملٹری چیف جنرل Ilker Basbug صدرعبداللہ گل اوروزیراعظم طیب اردگان کی تین گھنٹے طویل ملاقات کے بعد عمل میں آئی جس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیاتھا کہ اس مسئلے کو قانون کے مطابق حل کیا جائے گااور ہرایک کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اوراداروں کو تباہ نہ ہونے دیا جائے۔ترکی کی حزب اختلاف نے معاملے کی سنگینی کی وجہ سے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کررکھا تھا۔عدالت سے رہائی پانے والے سابق جنرل فرتینا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ معاملات پر جو غلط فہمی تھی دور ہوگئی ہے اور وہ تمام کارروائی سے مطمئن ہیں۔

Shortlink: