جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارہ

واشنگٹن:حال ہی میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس نیا ڈرون طیارہ تیار کیا گیا ہے جس سے لی گئی تصاویر اور وڈیو کو زمینی آپریٹر براہ راست دیکھ سکے گا۔ ’ڈریگن فلائیڑ ایف سکس‘ نامی اس جدید ڈرون طیارے کا سائز عام ڈرون طیاروں کے مقابلے میں نسبتاً چھوٹا ہے ۔ چھوٹے پرندے کی شکل کے اس طیارے میں ہیلی کاپٹر کی طرح 6 روٹر بلیڈ اور11 جدید سینسر بھی نصب ہیں جو طیارے کو دورانِ پرواز سنبھلنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس طیارے میں 10.1 میگا پکسلز کا بہترین ڈیجیٹل اور وڈیو کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے جو تاریکی میں بھی بہترین تصاویر اور مناظر عکس بند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین پر طیارے کو کنٹرول کرنے والا شخص ہائی ٹیک عدسوں کی مدد سے براہ راست تصاویر اور وڈیوز دیکھ سکتا ہے۔

Shortlink: