جرمن فوج کے سربراہ مستعفی

جرمن فوج کے سربراہ مستعفی #1

برلن: جرمن فوج کے سربراہ جنرل ولف گینگ نے افغانستان میں نیٹو فوج کے فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی رپورٹ چھپانے پرعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ افغان شہریوں پر نیٹو کے فضائی حملے کے وقت ڈپٹی وزیر دفاع کے عہدے پر فائزپیٹروچٹر نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ جنرل ولف گینگ کے استعفیٰ کا اعلان جرمنی کی پارلیمنٹ میں نئے وزیر دفاع کارل تھیوڈور نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ فوج کے سربراہ نے اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ہے۔ نیٹو فوج کی بمباری سے شہریوں کی ہلاکتوں کی رپورٹ مقامی اخبار میں شائع ہونے کے بعد جرمن فوج کے سربراہ نے استعفیٰ دیا۔ افغانستان میں چارستمبر کوجرمن فوج کے کرنل کی ہدایت پر فضائی حملہ کیا گیا تھا جس میں درجنوں شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

Shortlink: