جوہری معاملے پر ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات جنیوا میں جاری ہیں۔ اعلیٰ امریکی عہدیدار پہلی مرتبہ بات چیت میں شرکت کر رہے ہیں۔ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاملے پر مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں جاری ہیں۔ مذاکرات میں ایران کو یورینیم افزودگی معطل کرنے کے عوض مراعاتی پیکیج پر بات چیت ہو رہی ہے۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کے نمائندے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاویئر سولانا کی سربراہی میں مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ امریکا نے ایران سے بات چیت کے لئے پہلی مرتبہ اپنے اعلیٰ نمائندے ولیم برنز کو بھیجا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے ایران سے بات چیت کے لئے نائب وزیر خارجہ کا انتخاب کیا ہے۔ جنیوا روانگی سے پہلے تہران ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مذاکرات کار سعید جلیلی نے کہا تھا کہ عالمی طاقتیں ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں تو بات چیت مثبت اور تعمیری ہو سکتی ہے۔
Shortlink: