![]() |
کابل :افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور حزب اسلامی کے رہ نماؤں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورختم ہوگیا۔افغان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حزب اسلامی کی جانب سے غیرملکی افواج کی افغانستان سے جلد واپسی کا مطالبہ ناقابل قبول ہے۔کابل کے صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں افغان صدرحامدکرزئی نے حزب اسلامی کے رہنماؤں کوظہرانہ بھی دیا۔افغان صدر کے ترجمان وحید عمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں اور کسی پیش رفت سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن امید ہے کہ بات چیت کا سلسلہ آیندہ بھی جاری رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ حزب اسلامی کی جانب سے غیرملکی افواج کی افغانستان سے جلد واپسی سمیت کئی مطالبے ناقابل قبول ہیں۔ جب تک افغان فورسز ملک کا دفاع کرنے کی اہل نہیں ہوجاتی اتحادی افواج کا انخلا ممکن نہیں ہے۔مذاکرات میں افغان صدر حامد کرزئی، نائب صدر محمد قاسم فہیم، پارلیمنٹ اراکین،اقوام متحدہ کے نمایندے اورسابق طالبان رہ نما بھی شامل تھے۔ حزب اسلامی کے رہ نماؤں کی رواں ماہ افغان حکام سے یہ دوسری ملاقات ہے۔
Shortlink: