قاہرہ:مصر کے صدر حسنی مبارک اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے دوبارہ مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو کی گئی گئی ہے دوسری طرف فلسطینی صدر نے امن مذاکرات کے آغاز کو نئی اسرائیلی بستیوں کے خاتمے سے مشروط کیا ہے۔ قاہرہ میں ہونیوالی ملاقات میں مصری صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کے آغازکے علاوہ اسرائیل اورحماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے اعلان کے بعد مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہونگے کیونکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک امن مذاکرات نہیں ہوسکتے جب تک اس کی طرف سے مکمل طور پر نئی بستیوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ہے۔
Shortlink: