خلیجی ریاستیں ایران کیخلاف اثرورسوخ استعمال کرنے کیلئے تیار ہوجائینگی

March 12, 2010  

خلیجی ریاستیں ایران کیخلاف اثرورسوخ استعمال کرنے کیلئے تیار ہوجائینگی #1

ریاض : امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات ایران کے خلاف پابندیوں کے لیے چین پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کے اگلے روز امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس متحدہ عرب امارت پہنچے اور دارالحکومت ابو ظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد امریکی وزیرِ دفاع نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، ایران کے خلاف پابندیوں کے لیے چین پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس بھی اس معاملے پر خاصی حد تک عالمی برادری کے ساتھ ہے، اور صرف چین ایک ایسا ملک ہے جس کے شکوک و شبہات دور کرنا باقی ہیں۔گیٹس کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک ایرانی سرگرمیوں پر تشویش کا شکار ہیں۔