شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم دھماکے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،قطر کے عربی نیوز چینل کے مطابق یہ دھماکا سیدی قداد کے علاقے میں دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر ہوا ۔ دھماکے میں ایک سیکورٹی مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہونے والے اس دھماکے میں17 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ۔ بعض رپورٹوں کے مطابق کارروائی میں استعمال کی جانے والی گاڑی میں 200 کلوگرام دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔
Shortlink: