![]() |
ریاض:امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے سعودی عرب سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے لیے امریکی مہم کی حمایت کرے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اہم معاملے پرامریکا سعودی حمایت حاصل کرلے گا۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے پریس سیکریٹری نے ریاض میں صحافیوں کو بتایا کہ گیٹس نے اپنے دورے میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے حمایت کی درخواست کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی حکومت اس سلسلے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گی۔ ملاقات میں شرکت کرنے والے امریکی محکمہ دفاع کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے معاملے پرسعودی عرب کی رویہ خاصا حوصلہ افزا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی حکمرانوں کے ساتھ ملاقات میں امریکی وزیردفاع نے ایران کے علاوہ یمن اور عراق سے منسلک معاملات پربھی بات چیت کی۔
Shortlink: