![]() |
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ جوہری پروگرام جاری رکھنے پر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی اگلے ایک سے دو ماہ میں توثیق کردے گی۔ جبکہ تہران کے خلاف چین اور روس کی حمایت بھی حاصل ہوگئی ہے۔سینیٹ کمیٹی سے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے توقع ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تیس سے ساٹھ روز میں ایرانی کے خلاف نئی پابندیوں کی قرارداد سامنے آجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کے جوہری پروگرام پر اب چین کا موقف بھی امریکا کے قریب تر ہورہا ہے۔ اور نئی پابندیوں پر بیجنگ کی حمایت حاصل میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔جبکہ صدر اوباما کی کوششوں کی وجہ سے روس کا ایران پر موقف بھی امریکا کے قریب آگیا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے بتایا کہ ایران جوہری پروگرام پر عالمی برادری کے خدشات دور کرنے میں ناکام رہا۔ جس کی وجہ سے امریکا اور اسکے اتحادیوں کو نئی پابندیوں کی طرف جانا پڑا۔
Shortlink: