شام کے صدر کااپنے نائب کو اقتدار منتقل کرنے کامطالبہ مسترد

شام کے صدربشارالاسد نے نائب کو اقتدار منتقل کرنے کے عرب لیگ کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس میں شام میں سیاسی تبدیلی کے منصوبے پر اتفاق کیاگیا تھا ۔ روڈ میپ کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی کرانے کااعلان کیا گیا۔عرب لیگ نے روڈ میپ کے تحت پہلے مرحلے میں شام کے صدر بشارالاسد اقتدار اپنے نائب کے حوالے کر کے عبوری حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شام کے صدر بشارالاسد نے عرب لیگ کے مطالبے کو مسترد کردیا ۔ دوسری جانب سعودی عرب نے شام سے عرب مبصرین کو نکالنے کااعلان کردیا ہے۔

Shortlink: