شمالی عراق سے ترک افواج کی واپسی شروع

ترک ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی عراق میں کر د باغیوں کے خلاف زمینی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف زمینی کارروائی ختم کر دی ہے۔ترک فوج کے مطابق 8دن تک جاری رہنے والی کارروائی میں237کردباغیوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ 24فوجی بھی ہلاک ہوئے۔تاہم کردباغیوں نے لڑائی میں 100ترک فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔کردباغیوں نے لڑائی میں اپنے جانی نقصان سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔ادھر عراق میں اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ شمالی عراق سے محدود تعداد میں ترک فوجیوں کو واپس بلایا گیا ہے اور وہاں سے ترکی کے مکمل فوجی انخلا کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

Shortlink: