![]() |
لندن: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے حل کی کوشش میں کوئی حرج نہیں اور پاکستان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ فاٹا آپریشن کا دائرہ کارشمالی وزیرستان تک بڑھانے کا فیصلہ پاکستان اپنے ٹایم فریم کے مطابق کرے گا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر طالبان ہتھیار پھینک کر افغان آئین کے تحت کام کرنے آمادہ ہیں تو ان کے ساتھ بات چیت میں کوئی حرج نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان سے اس سلسلے میں مدد کی درخواست کی ہے اور پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی مدد سے بہت سے شدت پسند علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کے باعث پاکستان کی خود مختاری پر سوال اٹھ رہے ہیں اور ڈرون طیاروں کا استعمال پاکستان کی صوابدید کے تحت ہونا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا میں فوجی آپریشن کا دائرہ شمالی وزیرستان تک بڑھانے کا فیصلہ پاکستان اپنے ٹائم فریم کے مطابق کرے گا۔
Shortlink: