امریکی ایلچی مارک گراسمین کا کہناہے کہ تشدد ترک کرنا طالبان سے امن مذاکرات کی پہلی شرط ہے، بات چیت افغان امن عمل کے تحت ہوگی، خلیج گوانتانامو میں قید پانچ طالبان رہنماؤں کی رہائی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔کابل میں افغان رہنماؤں سے دو روز تک مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گراسمین نے کہاکہ طالبان سے بحالی اعتماد کیلئے ضروری ہے کہ خلیج گوانتانامو میں قید ان کے پانچ رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ لیکن اوباما انتظامیہ کو امریکی قانون کی پاسداری کرنا ہے اور طالبان کی رہائی سے پہلے ملکی قانون کو دیکھنا لازمی ہوگا۔گراسمین کا کہنا تھا افغان صدر حامد کرزئی سے مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ طالبان سے بات چیت افغان امن عمل کے تحت ہوگی۔ مارک گراسمین نے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ طالبان دہشتگردی ختم کرکے خود کو دہشتگردوں سے علیحد کردینگے۔ اور امن مذاکرات میں حصہ لینگے۔ جہاں افغانستان کے مسقبل کے بارے افغان شہری افغان شہریوں سے بات چیت کرینگے۔
Shortlink:

Footer1 Widget Zone
Footer2 Widget Zone
Footer1 Widget Zone