عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام روکے،عراقی صدر

عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام روکے،عراقی صدر #1

بغداد : عراقی صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت وحشیانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ معصوم اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔بغداد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ فلسطینیوں کا قتل عام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سلامتی کونسل کے 5مستقل مندوب کو طلب کرکے ان سے شدید احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے تاکہ وہاں غذائی اور طبی امداد پہنچائی جاسکے۔نیوزکانفرنس میں عراقی نائب صدر طارق الہاشمی بھی موجود تھے۔

Shortlink: