عراق:کربلا کے نزدیک زائرین کے قافلے مارٹرحملے میں 41افرادہلاک
February 6, 2010
![]() |
کربلا :عراق میں کربلا کے نزدیک زائرین کے قافلے پر مارٹر حملے میں41افرادہلاک اور144 افراد زخمی ہوگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق یہ دھماکے کربلا شہر کے نزدیک واقع علاقے قنطرت السلام میں ہوئے۔حملے میں کم از کم41 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوئے۔نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر عراقی حکام کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔گزشتہ چند روز کے دوران کربلا کا رخ کرنے والے زائرین کے قافلوں کو دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ۔



