عراق : بغداد میں کار بم دھماکا، 22 افراد جاں بحق، 54زخمی

عراق : بغداد میں کار بم دھماکا، 22 افراد جاں بحق، 54زخمی #1

بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں بائیس افراد جاں بحق 54زخمی ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب رمادی میں عراقی جیل سے فرار ہونے والے القاعدہ کے تین عسکریت پسندوں میں سے ایک کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔بغداد میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ کار بم دھماکا شہر کے مغربی علاقے ایک بس اسٹینڈ کے قریب کیا گیا۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں 22افراد ہلاک اور51 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دوسری جانب رمادی میں عراقی جیل سے فرار ہونے والے القاعدہ کے تین عسکریت پسندوں میں سے ایک کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ۔

Shortlink: