عراق :خود کش حملہ اوردھماکے،62افراد ہلاک

عراق :خود کش حملہ اوردھماکے،62افراد ہلاک #1

بغداد: عراق میں خودکش حملے اور تشدد کےدیگرواقعات میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت باسٹھ افراد ہلاک اور دوسو پچاس زخمی ہوگئے۔عراقی وزارت داخلہ کے مطابق بغداد میں حملہ آور نے بارود سے بھراٹرک پولیس اسٹیشن کی عمارت سے ٹکرادیا۔جس کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت پندرہ افراد ہلاک اور چھپن زخمی ہوگئے۔بغدادکے علاقے ال آمریہ ضلع میں فوجی قافلے پرحملے میں چار اہلکار مارے گئے۔مغربی بغداد، ضلع القاہرہ، رمادی، بعقوبہ سمیت عراق کے مختلف شہروں اور علاقوں میں بم دھماکوں اور تشدد کے دیگرواقعات میں سیتالیس افراد مارےگئے۔

Shortlink: