![]() |
مکہ مکرمہ: فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچنے کے بعد اب تک پچاس پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب میں طبی امور پر انتقال کرنے والے پچاس عازمیں حج کے ورثا کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔وزارت کے مطابق باقی تمام پاکستانی عازمین حج بخیریت ہیں اور کوئی بھی پاکستانی حاجی سوائن فلو یا گذشتہ روز مکہ میں شدید بارشوں کے باعث جاں بحق نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ رواں سال پچیس لاکھ سے زائد حجاج فریضہ حج ادا کرہے ہیں جن میں پاکستانی حجاج کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے۔
Shortlink: