![]() |
مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کردیا۔امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات پر اسرائیل پہلے ہی رضامندی ظاہر کرچکا ہے۔فلسطین کی تنظیمِ آزادی کے سینئر رہنما یاسر عبدالرب نے رام اللہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قیادت نے امریکی تجاویز کے تحت اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل گزشتہ معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے جس کے وجہ سے وہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر امید نہیں ہیں۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بالواسطہ بات چیت چار ہفتے جاری رہے گی تاہم اس کی ابتدا کے حوالے سے اب تک کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔
Shortlink: