مائیکل جیکسن کے ڈاکٹر پر قتل خطا کی فرد جرم عائد کرد ی گئی
February 9, 2010
![]() |
لاس اینجلس:انجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے ڈاکٹرپر غیر ارادی طور پر قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے جس کے بعد آنجہانی گلوکار کے والدین اور مداحوں کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی۔لاس اینجلس کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق ڈاکٹر کونارڈ مرے نے مائیکل جیکسن کے قتل کے ذمہ دار ہیں لیکن اس میں ان کی بدنیتی شامل نہیں۔ عدالت میں آنجہانی گلوکار کے ڈاکٹر کے خلاف قتل خطا کے الزام میں میں مقدمے کی سماعت آج سے ہو رہی ہے۔اگر استغاثہ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات ثابت ہوگئے تو ڈاکٹر مرے کو چار سال کی قید ہوسکتی ہے۔ اٹارنی کی جانب سے فرد جرم کے اعلان کے فوری بعد مائیکل کے والد جو جیکسن اور والدہ کیتھرین سمیت خاندان کے افراد لاس اینجلس کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔ جہاں میڈیا کے نمائندوں اور آنجہانی پاپ اسٹار کے مداح بڑی تعداد میں جمع تھے جنہوں نے مائیکل کیلئے انصاف پر مبنی بینرز اٹھارکھے تھے۔ ڈاکٹر مرے نے جیکسن کے انتقال سے قبل لاس اینجلس میں پاپ اسٹار کی رہائش گاہ پر انکا علاج کیا تھا۔



