![]() |
نئی دلی: بھارت نے ممبئی حملوں کے ملزمان کیخلاف پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں کشمیر سے متعلق اپنی قومی پالیسی کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات نئی دلی میں ہو ئے۔ مذاکرات میں آبی تنازعے پر دستاویز پاکستان نے بھارت کے حوالے کی ۔مذاکرات میں اس حوالے سے پاکستانی وفد نے بھارت سے تشویش کا اظہار بھی کردیا ۔ مذاکرات کے بعد بھارتی سیکریٹری خارجہ نرپماراؤ نے پریس کانفرنس کی ۔نروپما راؤ کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے ملزمان کی گرفتاری میں پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ تیرہ رکنی وفد کے ہمراہ بھارت کی دعوت پر نئی دلی آئے۔ ممبئی حملو ں کے بعد پاکستانی اقدامات سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت اس حوالے سے پاکستانی اقدامات کو سراہتا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے اور پاکستان سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔ نروپما راؤ کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں نئی دلی نے اپنی قومی پالیسی کا اعادہ کیا ہے ۔باقاعدہ مذاکرات سے پہلے حیدرآباد ہاوٴس میں پاکستانی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر اور بھارتی ہم منصب نرپما راوٴ میں علیحدگی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات سے پہلے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کا معاملہ ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔ سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے اس موقعے پر کہا کہ موجودہ بات چیت سے آئندہ مذاکرات جاری رکھنے کی توقع رکھنی چاہیے۔ اگر بھارت نے سیاچن اور سرکریک پر بھی بات کی تو ماحول بہتر ہو گا۔
Shortlink: