![]() |
واشنگٹن: امریکا کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع نہیں ہونے دیں گے۔ ایران پر چند ہفتوں میں پابندیاں عائد کرنا چاہتے ہیں۔واشنگٹن میں فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدراوباما نے کہا کہ عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا اور فرانس مل کر کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھرمیں امن کاخواہش مندہے اور مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ دیکھنا نہیں چاہتا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور فرانس اس بات پرمتفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔دنیا ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت کے لیے پہلے سے زیادہ متحد ہے۔امید ہے ایران پرمہینوں نہیں چند ہفتوں میں مزید سخت پابندیاں عائدکرنے پراتفاق ہوجائے گا تاہم تہران کے لیے مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھاہے۔پریس کانفرنس میں فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اہم فیصلے کیے جائیں اور ایران کو متنازع جوہری پروگرام جاری رکھنے سے روکا جائے۔انھوں نے کہا ایران پر پابندیاں لگانے کے عمل میں تمام یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Shortlink: