ممبئی:بھارتی وزیر داخلہ شیوراج پٹیل نے ممبئی دہشت گردی کے واقعات میں وزارت داخلہ کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے .بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم من موہن سنگھ کو بھجوادیاہے۔ وزیر داخلہ شیو راج پٹیل کو گذشتہ روز وزیراعظم من موہن سنگھ کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی ۔ ممبئی میں دہشتگردی کے واقعات میں دوسو افراد کی ہلاکت کے بعد وزیر داخلہ شیوراج پٹیلَ اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیش مکھ پر استعفٰی دینے کیلئے دباؤ تھا۔ اس طرح وزیر داخلہ نے ممبئی دہشت گردی کے واقعات پیش آنے پر سیکیورٹی میں کوتاہی کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیاہے۔
Shortlink: