مناسک حج کا آغاز، عازمین مکہ مکرمہ پہنچنا شروع

مکہ المکرمہ:مناسک حج بدھ سے شروع ہو گئے، عازمین حج وادی منیٰ میں قائم خیموں کے شہر میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔دنیا بھرسے آئے ہوئے25لاکھ سے زائد مسلمان”لبیک الھم لبیک” کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ شہر کے شمال مشرق میں چھ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع وادی منٰی میں قائم خیموں کے شہر میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔منٰی میں حاجیوں کو فائرپروف خیمے الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔حجاج کرام منیٰ میں رات قیام کے بعدجمعرات کی صبح حجکے سب سے بڑے رکن وقوف عرفات کے لئے روانہ ہوں گے۔انتظامات میں سہولت کے لئے100سے زیادہ ملکوں سے تعلق رکھنے والے حاجیوں کوچھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔سعودی حکومت نے حجاج کی سہولت کے لیے جمرات پل اور بیت الل کی توسیع کا کام مکمل کرلیا ہے۔حج کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سوائن فلو سے بروقت نمٹنے کے لیے ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد بھی مکہ مکرمہ میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ ا س سال سب سے زیادہ حاجیوں کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جن کی تعداد دولاکھ ہے۔ پاکستان سے ایک لاکھ 65ہزار افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔

Shortlink: