من موہن سنگھ کے مستعفی ہونے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کانگریس

بھارت کی حکمران جماعت کانگریس نے کہاہے کہ اعتماد کاووٹ حاصل کرنے سے پہلے وزیراعظم من موہن سنگھ کے مستعفی ہونے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کانگریس کے رکن لوک سبھا موہائیلی نے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حکمران جماعت کومکمل اعتماد ہے کہ 22جولائی کو وزیراعظم من موہن سنگھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ من موہن سنگھ اعتماد کاووٹ حاصل کرنے سے پہلے مستعفی ہونے کاکوئی ارادہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کو شیوسینا اوربی جے پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اعتماد کاووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم انہو ں نے ان ارکان کانام ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ بھارت امریکہ متنازعہ جوہری معاہدے پر بھارت کے حکمران اتحاد میں دراڑیں پڑ گئی تھیں اوراپوزیشن نے وزیراعظم من موہن سنگھ سے کہاتھاکہ وہ ا عتماد کاووٹ لیں اورلوک سبھا میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔

Shortlink: