میکسیکومیں طوفانی بارشیں، مٹی کا تودہ گرنے سے11 افراد ہلاک

February 7, 2010  

میکسیکومیں طوفانی بارشیں، مٹی کا تودہ گرنے سے11 افراد ہلاک #1

میکسیکو:میکسیکو میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کاتودہ گرنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے ۔ میکسیکو میں ایک ہفتہ کے دوران غیرمتوقع طوفانی بارشوں کے نتیجے میں اب تک 29 افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ حکام کے مطابق ریاست میکسیکو کے مرکز ٹولوکا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کم از کم 20 افرا لاپتہ ہیں۔بارشوں کی وجہ سے میکسیکو سٹی میں موجود کھلے گندے نالے کا سیلابی پانی ملحقہ ہزاروں گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔اورلوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق ریاست میچوکین میں شدید بارش کے باعث دریاؤں میں طغیانی آگئی اور دریا کنارے موجود آبادیوں میں سیلاب سے 16افراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہوگئے جبکہ 2 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں ۔