نئی یہودی بستی تعمیرکرنیکا اسرائیلی اعلان،ہلیری کلنٹن کا اظہار تشویش

نئی یہودی بستی تعمیرکرنیکا اسرائیلی اعلان،ہلیری کلنٹن کا اظہار تشویش #1

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں نئی یہودی آبادی بسانے کے اعلان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات کیلئے منفی سگنل قرار دیدیا۔ مشرق وسطیٰ پر اقوام متحدہ سمیت چار عالمی طاقتوں پر مشتمل گروپ نے بھی اسرائیلی فیصلے کی مذمت کردی۔محکمہ خارجہ کے ترجمان فِلپ جے کراؤلی نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ ہلیری کلنٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو فون کرکے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔43 منٹ کی فون کال میں کلنٹن نے غیر معمولی طور پر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے نتن یاہو پر واضح کیا کہ نائب امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ اسرائیل کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کیلئے سولہ سو گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان نہ صرف خطے میں امن عمل بلکہ خود امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کیلئے انتہائی منفی سگنل ہے۔ ہلیری کلنٹن نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ صرف اپنے قول ہی نہیں بلکہ عمل سے بھی ثابت کرے کہ وہ امریکا اسرائیل تعلقات اور امن کی کوششوں میں مخلص ہے۔ مشرق وسطیٰ امن روڈ میپ کے خالق اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکا اور روس پر مشتمل گروپ نے بھی مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ہاؤسنگ منصوبے کی مذمت کی ہے۔

Shortlink: