پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

February 6, 2010  

پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات #1

نئی دہلی: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخوں کا ابھی تعین نہیں ہوا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے امور پر شاہد ملک کی بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپامہ راو سے دہلی میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد ملک نے کہا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے ساتھ انکی ملاقات اچھی اور مثبت رہی۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخوں کا ابھی تعین نہیں ہوا۔ دونوں ممالک باہمی مشاورت سے تاریخوں کا تعین کریں گے۔