![]() |
نیودہلی: بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات کیلئے امریکا کا دباؤ نہیں ہے۔ من موہن سنگھ اور بی جے پی کے رہنما ایل کے ایدوانی کے درمیان لوک سبھا میں پاکستان پالیسی پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اپوزیشن رہنما ایل کے ایڈوانی نے کہا کہ صدراوباما پاک بھارت تعلقات میں دخل اندازی کررہے ہیں جبکہ بش انتظامیہ دونوں ممالک کے تعلقات میں دخل اندازی سے گریزاں تھی۔ایڈوانی نے من موہن سے پوچھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا خفیہ بات چیت ہوئی ہے؟ اگرخفیہ بات چیت میں کشمیر سے متعلق بھارت اورامریکا کے درمیان کچھ طے ہوا ہے تو امریکا کواس کے خطرناک نتائج بھگتنے ہوں گے۔وزیراعظم من موہن سنگھ نے ایل کے ایڈوانی کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کیلئے امریکی دباؤکا شکار نہیں ہیں۔ نہ ہی امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔من موہن سنگھ نے سوال کیا کہ بی جے پی کے دور میں وزیر خارجہ جسونت سنگھ نے کئی بار امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں مگر انہوں نے کتنی دفعہ پارلیمنٹ کو اس بارے میں اعتماد میں لیا۔
Shortlink: