![]() |
نیویارک : اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو عشرے کی بدترین تباہی قراردے دیا، یواین سیکرٹری جنرل بان کی مون متاثرین کی مدد کیلئے جلد نئی اپیل کریں گے۔اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے ترجمان نے سکھر میں فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ایک کروڑ اڑتیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین کو خوراک اور وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی امداد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون جلد عالمی امداد کی نئی اپیل کریں گے۔ بان کی مون نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی خوراک اور دیگر ضرورت پوری کرنے کیلئے کروڑوں ڈالروں کی ضرورت ہے۔ ادھر برطانوی امدادی ادارے آکسفام حکام نے لندن میں میڈیا کو بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں رواں عشرے کی بدترین تباہی ہے۔ اور متاثرین کی امداد کے ساتھ تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
Shortlink: