پاکستان کو خام تیل کی مؤخر ادائیگیوں سے متعلق اتفاق نہیں ہوا،ایران

ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کو خام تیل کی مؤخر ادائیگیوں اور اس کی مقدار کے بارے میں ابھی کوئی اتفاق نہیں ہوا۔یہ بات پاکستان میں ایرانی سفیر ماشااللہ شاکری نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے تیل کے فراہمی کے طریقہ کار اور اس کی مقدار کے بارے میں ابھی کوئی بات طے نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مقدار کے تعین سے پہلے پاکستانی ریفائنریز میں ایرانی تیل کی ریفائننگ کی صلاحیت کے تیکنیکی معاملات طے کیے جائیں گے۔ ماشا اللہ شاکری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب پائپ لائن منصوبے میں بھارت کا حصہ خریدنے پر اسے منصوبے کے لیے درکار سات ارب ڈالر رقم کی فنانسگ درکار ہو گی۔پاکستانی مشیر توانائی ڈاکٹر عاصم حسین نے بھی جیو نیوز کو بتایا کہ ان کے دو رہ تہران سے پہلے موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Shortlink: