![]() |
لندن: ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پہل کردی اب تلخیاں بڑھیں گی ،حکومت سے نہیں نکلیں گے ، کوئی نکالنا چاہتا ہے تو کوشش کرلے۔سندھ کے وزیر داخلہ کے بیان پر آج نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا اور دھمکیاں دینا دونوں الگ الگ چیزیں ہیں،ایم کیوایم تنقید برداشت کرنے کو تیار ہے لیکن ایم کیوایم نہ ماضی میں دھمکیوں میں آئی اور نہ آئندہ آئے گی۔سلیم شہزاد نے کہا کہ جہاں تک ساڑھے تین ہزار فوجداری مقدمات کا تعلق ہے تو یہ این آراو کے تحت قانونی عمل اور ایک ٹریبونل کے ذریعے ختم کیے گئے،اگر ذوالفقارمرزا مقدمات کھولنا چاہتے ہیں تو ضرور ان کو عدالت میں لائیں،لیکن ان کے ساتھ کرپشن کے بھی تمام کیسز سامنے لائے جائیں۔سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ بے روزگاری، دہشت گردی سمیت جو مسائل اس وقت حکومت کو درپیش ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ ان پر توجہ دے،حلیف جماعت کو دھمکیاں دے کر سیاسی فضاء بہتر نہیں بنائی جاسکتی، ایم کیوایم نہیں چاہتی کی جمہوری حکومت ڈی ریل ہو۔
Shortlink: