نو منتخب وفاقی کابینہ کے سرکاری نوٹیفکیشن میں صحت کی وزارت کا نام و نشان بھی نہیں ہے۔چوبیس رکنی نومنتخب کابینہ میں حلف اٹھانے والے وزرا میں کسی کو صحت کا وزیر مقرر نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی وزیر کو شعبہ صحت کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔جب کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور میں صحت کے شعبہ کو بنیادی ترجیحات میں شامل کیا گیا تھا۔تاہم حیران کن طور ہر صحت جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارتی کے قمر الزمان کائرہ اور مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کا نام وزارت کے اضافی چارج کیلئے لیا جا رہا تھا تاہم سرکاری نوٹیفکیشن میں وزارت صحت کے عہدے کا اضافہ چارج بھی کسی کو نہیں دیا گیا۔
Shortlink: