ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا ایران کے ساتھ روابط میں اضافے پر زور

February 5, 2010  

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا ایران کے ساتھ روابط میں اضافے پر زور #1

تہران : قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایران کے ساتھ مزید روابط بڑھانے اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ وسیع تر تعاون پر زور دیا ہے۔ تہران میں قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے ایرانی مجلس شوری کے اسپیکر ڈاکٹر علی لارے جانی سے ملاقات کی جس میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ توانائی کی ضروریات پوری کر نے کے لئے ایران پاکستان گیس پائپ لائین کی تکمیل جلد ضروری ہے اور دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں توانائی، بجلی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں میں وسیع تعاون ضروری ہے۔