![]() |
واشنگٹن : صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر امریکی طیارے کو بم سے اڑانے کی کوشش انسانی غلطی اورنظام کی خرابی کے باعث ہوئی جسے فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی صدر نے ہوائی سے اپنے آڈیوپیغام میں کہا ہے کہ یہ غلطی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے سبق سیکھنے اور غلطیوں کو دور کرنیکی ضرورت ہے۔کیونکہ ہماری جانیں اور سکیورٹی داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو متعلقہ دہشت گرد کے بارے میں معلومات تھی مگر اس کو مناسب طریقے سے بیان نہیں کیا گیا۔امریکی صدر نے کہا کہ فضائی سیکیورٹی کے نظام کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے،اور امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Shortlink: