کشمیر پر مذاکرات کیلئے شرائط عائد نہیں کیں، منموہن

کشمیر پر مذاکرات کیلئے شرائط عائد نہیں کیں، منموہن #1

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر پر مذاکرات کے لئے کوئی پیشگی شرائط عائد نہیں کی، لیکن پاکستان کو عسکریت پسندی پر موثر طور پر قابو پانا ہوگا۔ سری نگر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کتے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہے مگر پاکستان کو چاہئے کہ بات چیت کے لئے سازگار ماحول بنائے تاکہ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکل سکے۔ عسکریت پسندی پر قابو پائے بغیر مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکتی۔من موہن نے کہا کہ بھارت کا بلوچستان میں بھارت کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی ان کا ملک طالبان کو مالی مدد دے رہا ہے۔ بھارت خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ من موہن سنگھ نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بارے میں پاکستان کے اقدامات سے نئی دلی مطمئن نہیں امید ہے کہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھارت اور پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو قتل کررہے ہیں۔ دونوں ملکوں کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے بات چیت کے ذریعے کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔

Shortlink: