گوئٹے مالا میں مٹی کے تودے گرنے سے 100 افراد ہلاک

گوئٹے مالا میں مٹی کے تودے گرنے سے 100 افراد ہلاک #1

گوئٹے مالا سٹی : وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے سو افراد ہلاک اور چالیس لاپتہ جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے حکام کے مطابق گذشتہ روز طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں چھتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بارشوں کے بعد دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کی ہائی وے کے قریبی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں مزید اضافے سے ہلاکتوں کی تعداد سو ہوگئی ہے۔گوئٹے مالا کے صدر الوارو کالم نے کہا ہے کہ واقعہ میں چالیس افراد لاپهتہ ہوئے ہیں،جبکہ بارہ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں جن کو ایمرجنسی شیلٹرز میں منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔

Shortlink: